Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جنرل ندیم کا ابوظہبی میں جاری دفاعی نمائش میں پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ

جنرل ندیم رضا ان دنوں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کی مسلح افواج کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ابوظہبی میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور بحری دفاع و میری ٹائم سکیورٹی نمائش میں شریک پاک بحریہ کے شپ ’پی این ایس دہشت‘ کا دورہ کیا۔
پی این ایس دہشت پر پہنچنے پر ڈی جی نیول ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ رئیر ایڈمرل سلمان الیاس اور کموڈور شفاعت علی نے چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کا استقبال کیا۔
 
 پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرز پیش کیا۔
اس کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شپ کے آپریشنل روم اور برج کا معائنہ کیا۔ انھیں بحری جہاز پر نصب جنگی نظام اور کسی بھی صورت حال میں دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انھوں نے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور صلاحیتوں پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل ندیم رضا ان دنوں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور بحری دفاع و میری ٹائم سیکیورٹی نمائش اور کانفرنس میں شریک ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے متحدہ عرب امارات کی دفاعی قیادت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

شیئر: