Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر سے ملاقات

پاکستانی سفیر نے سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: پاکستانی سفارت خانہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور عبدالرحمان الراسی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
’ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔‘  

شیئر: