Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ویز ایئر کا ابوظبی سے سکندریہ یکطرفہ ٹکٹ 49 درہم میں

ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے لیے جا سکتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں ویز ایئر ابوظبی نے مصر کے لیے پروازیں چلانے کی تیاری مکمل کرلی۔  ابو ظبی سے  مصر کے ساحلی شہر سکندریہ کا ٹکٹ 49 درہم میں دستیاب ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ویز ایئر ابوظبی نے بیان میں کہا کہ یہ پیشکش سب کے لیے ہے۔ 22 فروری 2021 کو ویز ایر اپنی پہلی پرواز سکندریہ کے لیے چلائے گی اور اس کے ٹکٹ کی قیمت  صرف 49 درہم ہوگی-
ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے لیے جا سکتے ہیں۔
 رعایتی ٹکٹ پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کے اصول کے مطابق جاری کیے جائیں گے، یہ پیشکش 2500 ٹکٹ ختم ہوجانے پر ختم ہوجائے گی۔  
ویزایئر ابوظبی نے بتایا کہ رعایتی ٹکٹ صرف 17 اور 18 فروری کو مہیا ہوں گے۔ ابوظبی اور سکندریہ کو جوڑنے والی منتخب پروازوں کے لیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
ایک پرواز ابوظبی سے سکندریہ اور دوسری سکندریہ سے ابوظبی کے لیے ہوگی۔ گروپ ریزرویشن کرانے والوں کو یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔  
ایئرلائن کے مطباق ٹکٹ کی قیمت یکطرفہ ہے۔ مسافر کو ایک بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ہینڈ بیگ اور دیگر سامان پر الگ سے فیس وصول کی جائے گی۔

شیئر: