Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

عادل الجبیر سے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کی ملاقاتیں

باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے بدھ کو سعودی عرب میں متعین برطانیہ اور ناروے کے سفرا نے دفتر خارجہ ریاض میں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجبیر اور ناروے کے سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔  
عادل الجبیر سے برطانوی سفیر نے ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے بدھ کو ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم برائے تربیت و سائنس و ثقافت (ایسسکو) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم المالک نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تربیت، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں ایسسکو اور سعودی عرب کے درمیان تعاون  کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے کئی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

شیئر: