سعودی عرب میں اہم ٹیلی فون نمبرز جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں
سعودی عرب میں اہم ٹیلی فون نمبرز جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں
جمعرات 18 فروری 2021 0:41
اہم ٹیلی فون نمبرز پر کوئی بھی شخص ہنگامی حالت میں استفادہ کر سکتا ہے: فوٹو فری پکس
دنیا بھر میں حکومتوں کی جانب سے ہنگامی امدادی نمبرز جاری کیے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال میں امداد حاصل کی جا سکے۔
سعودی عرب میں بھی مختلف محکموں سے ہنگامی بنیاد پر امداد طلب کرنے کے لیے ٹول فری نمبر مخصوص ہیں جن پر ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مملکت کی سطح پر مختلف محکموں کے جاری کردہ نمبر اور محکموں کے بارے میں مختصر معلومات پیش کی جا رہی ہیں جن سے کوئی بھی شخص ہنگامی حالت میں استفادہ کر سکتا ہے۔
پولیس: 999
سعودی عرب میں پولیس کو شرطہ کہا جاتا ہے۔ محکمہ پولیس کا ادارہ وزارت داخلہ کے تابع ہے جس کا نمبر999 ہے اس نمبر پر کال کر کے پولیس سے متعلق امداد حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ شعبہ ہر قسم کی ہنگامی صورت حال میں امداد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی امداد کے لیے اس نمبر911 پر کال کی جا سکتی ہے۔
وزارت صحت: 937
سعودی وزارت صحت کی جانب سے ٹول فری نمبر 937 جاری کیا گیا ہے جس پر صحت سے متعلق امداد حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد اس نمبر پر کورونا کی معلومات کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے کورونا کی وبا کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرنا بھی ممکن ہے علاوہ ازیں صحت کے حوالے سے استفسارات بھی اس نمبر پر کال کرکے معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
ہلال الاحمر: 997
ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد حاصل کرنے کےلیے ہلال الاحمر کی خدمات مملکت میں ہر ایک کےلیے فراہم کی گئی ہیں۔
ہلال الاحمر کے یونٹ حادثات کے علاوہ گھروں یا اداروں میں لوگوں کو پیش آنے والی ایمرجنسی کی صورت میں بھی انتہائی معاون ہوتے ہیں۔
ہنگامی حالت میں جب فوری طبی امداد درکار ہو 997 پر کال کرکے ایمبولنس سروس بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ٹریفک حادثات: 993
ٹریفک حادثات کے بارے میں رپورٹ کرنے یا معلومات حاصل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر993 مخصوص ہے۔
ہائی وے پولیس: 996
ٹریفک حادثات کے بارے میں رپورٹ کرنے یا معلومات حاصل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر993 مخصوص ہے: فوٹو ایس پی اے
مملکت میں ہائے ویزے کو محفوظ بنانے اورفوری امداد فراہم کرنے کےلیے انتہائی اہم ادارہ ہائی وے پولیس کا ہے جسے عربی میں ’امن الطرق‘ کہتے ہیں کام کرتا ہے۔
یہ ادارہ مملکت بھر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو شاہراہوں کی حفاظت اور سفر کے دوران لوگوں کی امداد میں پیش پیش رہتا ہے اگر کسی کو ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی دشواری یا مشکل کا سامناہو تو وہ 996 پر کال کرکے امداد حاصل کر سکتا ہے۔
جوازات: 992
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے لیے کے لیے ٹول فری نمبر 992 مخصوص کیا گیا ہے: فوٹو ایس پی اے
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ جہاں سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کا اجرا اورتجدید جبکہ غیر ملکیوں کے اقاموں کا اجرا، تجدید ، خروج وعودہ اورخروج نہائی کی کارروائی کی جاتی ہے۔
غیر ملکی کارکنوں کے رہائشی امور کے لیے یہ ادارہ انتہائی اہم ہے۔
محکمہ کی جانب سے معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 992 مخصوص کیا گیا ہے جس پر اقامہ اور دیگر معاملات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
شہری دفاع: 998
سعودی عرب میں بھی مختلف محکموں سے ہنگامی بنیاد پر امداد طلب کرنے کے لیے ٹول فری نمبر مخصوص ہیں: فوٹو فری پکس
یہ ادارہ شہری دفاع کے تابع ہے جس کا کام نہ صرف آتشزدگی کے موقع پر امداد مہیا کرنا بلکہ قدرتی آفات میں بھی شہری دفاع کے ادارے کے اہلکار انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
خاص کر موسم برسات میں جب مملکت کے بعض علاقے سیلابی ریلے کی زد میں آتے ہیں تو اس ادارے کے مخصوص یونٹ فوری امداد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں کوہ پیمائی کرنے والے اگر کسی مشکل میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو وہ بھی اس ادارے سے رابطہ کرتے ہیں۔
ایئر ایمبولینس: 123
ایسے علاقے جہاں زمینی راستہ دشوار گزار ہو۔ جس کی وجہ سے حادثات کے موقع پر جائے حادثہ پر پہنچنا دشوار ہو اس صورت میں شہری دفاع کا فضائی امدادی یونٹ انتہائی اہم ثابت ہوتا ہے۔
اس سروس کے لیے ٹول فری نمبر 123 مخصوص کیا گیا ہے۔
ٹریفک حادثات میں انشورنس کمپنی: 920000560
ٹریفک حادثے کی صورت میں 920000560 پر کال کر کے ان سے مدد طلب کی جاتی ہے: فوٹو ایس پی اے
سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کے تحت گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی ہےتاکہ حادثے کے صورت میں انشورنس کمپنی نقصان کا ازالہ کرے ۔
تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے بعدٹریفک حادثات کی رپورٹ بنانے اور انشورنس کلیم کی کارروائی مکمل کرنے کےلیے ٹریفک پولیس نے تمام سروسز آوٹ سورس کرتے ہوئے اسے نجی سیکیورٹی کمپنی ’نجم‘ کو یہ اختیار دیا جس کے تحت انشورڈ گاڑیوں کے حادثات کی صورت میں تمام کارروائی مذکورہ کمپنی کے ذمہ ہوتی ہے۔
ٹریفک حادثے کی صورت میں 920000560 پر کال کر کے ان سے مدد طلب کی جاتی ہے۔
نجم کمپنی کو کال کرنے کے بعد لوکیشن کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے جہاں سے آنے والا انسپکٹر جائے حادثے کا تعین کر کے فریقین کی غلطی کا تعین کر کے انشورنس کلیم کی کارروائی مکمل کرتا ہے۔