Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

ابہا ایرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی

سفری کارروائی معمول کے مطابق کی جا رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ  پرایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کے ڈرون حملے کے باوجود پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ 
الاخباریہ چینل نے ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد ورفت اور مسافروں کی جانب سے سفری کارروائی معمول کے مطابق کیے جانے کے مناظر پر مشتمل وڈیو جاری کی ہے۔

ایئرپورٹ کےعلاقے میں ڈرون کے ملبے کے کچھ ٹکڑے  پڑے نظر آرہے ہیں(فوٹو العربیہ)

عرب اتحاد برائے یمن نے منگل  کو ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ایک اور بارودی ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔ ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ  کردیا گیا تھا۔ ڈرون گرانے کے باعث ایئرپورٹ کے علاقے میں ملبے کے ٹکڑے پھیل گئے تھے۔ 
الاخباریہ چینل کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ ابہا ایئر پورٹ پر پروازیں کسی رکاوٹ کے بغیر ایئرپورٹ سے آجا رہی ہیں ۔
ایئرپورٹ کے علاقے میں ڈرون کے ملبے کے کچھ ٹکڑے ادھر ادھر پڑے نظر آرہے  ہیں جن سے مسافروں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ہے۔ 

شیئر: