اشارہ بند ہونے کی صورت میں دائیں جانب موڑنے کے ضوابط کی پابندی ضروری
’دائیں جانب مڑنے کے لیے دائیں جانب کی لین میں رہیں‘ (فوٹو: فری پکس)
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ اشارہ بند ہونے کی صورت میں دائیں جانب مڑنے کے لیے ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’اشارہ بند ہو اور دائیں جانب مڑنا ہو تو مڑنے سے پہلے رک جائیں اور یقین کرلیں کہ دوسری طرف سے کوئی گاڑی نہیں آرہی‘۔
’دائیں جانب مڑنے کے لیے دائیں جانب کی لین میں رہیں، اگر اشارہ سے پہلے ٹرینگل بنا ہے تو دائیں جانب مڑنے والے سڑک ساتھ مڑجائیں‘۔
’ٹرینگل کے بعد گاڑی موڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے بلکہ اس پرسرخ اشارہ توڑنے کا جرمانہ ہوگا‘۔
’جہاں کہیں گاڑی موڑنا ممنوع ہو یا جہاں منع کرنے کا نشان لگا ہو وہاں گاڑی موڑنا خلاف ورزی ہے‘۔