Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی 

عسیر اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے (فوٹو:عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر 13 فروری کو  مملکت میں موسمی حالات کے بارے میں پیش گوئی جاری کی ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو سعودی عرب کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ عسیر اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

 سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ مکہ میں ہوگا (فوٹو: عاجل)

قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ صبح سویرے سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں دھند چھائی  رہے گی۔ 
 بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت  6 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا- 

شیئر: