Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

قصیم میں کورونا کے علاج کا دعویدار گرفتار

ملزم نے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم بھی شروع کی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن میں پولیس نے کورونا کا علاج کرنے کے دعویدار کوگرفتار کرلیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس کا کامیاب علاج کرنے کے لیے اشتہاری مہم شروع کی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کرنل بدرالسحیبانی کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سعودی نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس کورونا وائرس کا شافی علاج ہے۔
کورونا وائرس کے علاج کےلیے ملزم نے فیس بھی مقررکررکھی تھی۔

حکومت نے مختلف شہروں میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کی مدد سے اس کی شناخت کرکے حراست میں لے لیا۔
ملزم جس کی عمر30 برس کے قریب ہے کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیاجہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں بھیجاجائے گا۔
واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ’فائزر‘ ویکسین کی منظوری دی گئی ہے جو ہر شخص مفت حاصل کرسکتا ہے۔
کورونا ویکسین لگانے کےلیے صحتی ایپ پر رجسٹرکرانے کے بعد متعلقہ سینٹر جاکر ویکسین لگائی جاسکتی ہے ۔
ویکسین کے لیے پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کورکھا گیا ہے بعدازاں دیگر شہریوں اور غیر ملکیوں کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
ویکسین لگانے کےلیے صحتی ایپ میں رجسٹرکرانے کے بعد تاریخ اور وقت مقررکیاجاتا ہے ۔ ویکسین کی دو خوراکیں مقرر ہیں پہلی خوراک کے 21 دن بعد دوسری خوراک دی جاتی ہے۔
صحتی ایپ پر ویکسین کے لیے رجسٹرکیے گئے افراد کو دوسری خوراک کے لیے بھی مقررہ وقت دیاجاتا ہے تاکہ وہ پہلی ویکسین لینے کے 21 دن بعد دوسری خوراک آسانی سے حاصل کرسکیں۔

شیئر: