امارات میں جمعرات کو کووڈ 19 کے 3525 نئے کیسز سامنے آئے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو کووڈ 19 کے 3525 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3734 رہی جبکہ 18 افراد کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلامیے میں بتایا کہ جمعرات کو کورونا سے سب سے زیادہ اموات واقع ہوئیں جن کی تعداد 18 رہی جس کے بعد اب تک کل مرنے والوں کی تعداد 974 ہوگئی ہے- کووڈ 19 کے 3525 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 667 ہوگئی ہے جبکہ 3734 افراد کے صحت پانے کے بعد اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 787 افراد شفا پاچکے ہیں-
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 107550 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں- (فوٹو: وام)
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 80 ہزار 340 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیے میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار 550 افراد کو کورونا ویکسین دے دی گئی جس کے بعد اب تک 47 لاکھ 92 ہزار 208 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں-