Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اب دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن رقم کی فوری منتقلی ممکن

مقامی بینکوں کے درمیان ترسیلات کے نئے نظام کا نفاذ 21 فروری سے ہوگا: فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں اور ہفتہ بھر کے کسی بھی دن رقم کی فوری منتقلی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’دن کے کسی بھی وقت اور ہفتہ بھر کے کسی بھی دن میں کمپنیاں اور افراد مقامی بینکوں میں رقوم کی فوری ترسیل کرسکیں گے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مقامی بینکوں کے درمیان ترسیلات کے نئے نظام کا نفاذ 21 فروری سے ہوگا‘۔
’نیا نظام دنیا بھر میں سعودی عرب کی مالی پوزیشن کو مستحکم کرے گا نیز یہ وژن 2030 سے بھی ہم آہنگ ہے‘۔
’ادائیگی کے نئے نظام کے ذریعہ تھوک کے تجارتی اداروں کے علاوہ افراد کو بھی فائدہ ہوگا جس سے رقم کی فوری ترسیل ممکن ہوگی‘۔
’اس سے ادائیگی کا طریقہ کار آسان، تیز اور بہتر ہوگا جس کی مدد سے معاشرے کے افراد اور تجارتی ادارے کیش فری ہوجائیں گے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مقامی بینکوں کے کھاتہ داروں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام سابقہ نظام سے زیادہ سستا ہوگا جس میں ٹرانسفر فیسیں حالیہ نظام سے زیادہ سستی ہوں گی‘۔

شیئر: