Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جمعرات کو کئی علاقوں میں بار ش کا امکان، دھند چھائی رہےگی

مدینہ اور مکہ ریجنوں میں کئی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور متعدد مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں کئی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
عموما ان دونوں ریجنوں کا موسم مستحکم رہے گا تاہم یہاں سے چلنے والی تیز ہوائیں جنوب مغربی علاقوں کے بالائی مقامات اور ریاض نیز الشرقیہ ریجن کے متعدد علاقوں تک پھیل جائے گی۔ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ عسیر اور جازان کے کوہستانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے جبکہ مطلع ابر آلود ہوگا۔ اس کا امکان بھی ہے کہ رات کے دوران اور صبح سویرے مشرقی ریجن  کے بعض مقامات پر دھند چھائی رہے۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور 6 سینٹی گریڈ طریف اور القریات میں ہوگا۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات سے سعودی عرب میں درجہ حرارت میں تدریجی اضافہ شروع ہوگا۔ 

جمعرات سے درجہ حرارت میں تدریجی اضافہ شروع ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

 ریاض ریڈیو چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ تین سے پانچ سینٹی گریڈ کے تناسب سے شروع ہوگا ، اس کا آغاز مملکت کے شمال مغربی علاقوں سے ہوگا پھر اس کا رخ شمالی علاقوں، ان کے بعد وسطی علاقوں کی جانب ہوگا۔
البتہ رات کے دوران اور صبح سویرے سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں کی آب و ہوا ٹھنڈی رہے گی۔

شیئر: