Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

راجہ علی اعجاز کی یمن کے سفیر سے ملاقات

دوطرفہ امور اورعلاقائی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔(فوٹو پاکستانی سفارتخانہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے  بدھ کو مملکت میں یمن کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اورعلاقائی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
پاکستانی سفیر نے تیس دسمبر 2020 کو عدن ائیرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی جس میں یمن کی نئی حکومت میں شامل کابینہ کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شیئر: