Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے لیے داخلوں کا آغاز

آن لائن تعلیم کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے بھی کام کیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں حکومت کی منظوری کے بعد متعدد یونیورسٹیوں میں ای لرننگ اور  فاصلاتی تعلیمی پروگرام کے دوسرے سمسٹر  کے لیے داخلے کھل گئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جن یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے دوسرے سمسٹر کی اجازت دی گئی ہے ان میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی ، کنگ سعود یونیورسٹی ، کنگ فیصل یونیورسٹی ، شہزادی نورہ بنت عبد الرحمان یونیورسٹی اور قصیم یونیورسٹی شامل ہیں۔

یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے دوسرے سمسٹر کی اجازت دی گئی ہے۔(فوٹو گڈمین پروجیکٹ)

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے بتایا ہے کہ اس سال ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے صرف  مارکیٹنگ ، بینکاری ، انشورنس اور عوامی انتظامیہ کے شعبے تک ہی محدود رہیں گے۔
وزارت تعلیم کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد سے دور دراز بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے اور سیکھانے کے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

کورونا وائرس کے بعد فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے وزارت صحت کے اشتراک سے عام تعلیم اور یونیورسٹی تعلیم کے لئے دو الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔
وزارت تعلیم نے مدرستی پلیٹ فارم اور قومی تعلیمی پلیٹ فارم عین جیسے پروگراموں کے ذریعے آن لائن تعلیم کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے بھی کام کیا ہے۔
 

شیئر: