Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

صحت کے شعبے میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی فراہمی پر معاہدہ

وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی فراہمی سے معیار بلند ہوگا (فوٹو: سبق)
ڈیٹا اینڈ سمارٹ ٹیکنالوجی کے سعودی ادارے سدایا نے عالمی کمپنی فلپس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاہدے کے تحت فلپس سعودی عرب میں صحت کے شعبے کو سمارٹ ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’صحت کے شعبے میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی فراہمی سے معیار بلند ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ صحت کے مختلف شعبوں میں سمارٹ ٹیکنالوجی سے وژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’صحت کے شعبے میں سعودی عرب کا وسیع تجربہ اور ماہرین کی خدمات کے ساتھ جب سمارٹ ٹیکنالوجی کی شمولیت ہوگی تو صحت کا معیار انتہائی بلند ہوگا۔‘
دوسری طرف سدایا کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن شرف الغامدی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف تک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سمارٹ ٹیکنالوجی کو ہر میدان میں متعارف کرانا چاہتے ہیں، تمام سرکاری ونجی اداروں میں اس کے استعمال سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

شیئر: