Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

دوست کی بہن کے لیے گردے کا عطیہ

سوشل میڈیا صارفین نے یزید الشمری کو خراج تحسین پیش کیا ہے- (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے حائل میں مقیم سعودی شہری نے اپنے دوست کی بہن کو لاعلاج مرض سے نجات دلانے کے لیے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری یزید الشمری کو جب یہ پتہ چلا کہ اس کے دوست کی بہن کئی برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا ہے تو اس نے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ ہسپتال میں دونوں کے گردے میچ ہو گئے اور گردے کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔ 
دوست نے اپنی بہن کے لیے الشمری کی قربانی کا ذکر خیر سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ صارفین نے اس انسانیت نواز عمل کو سراہا ہے۔ سب نے مریضہ کے لیے فوری اور مکمل شفا اور یزید الشمری کے لیے اچھی صحت کی خواہش بھی ظاہر کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: