Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ریاض اور مکہ ریجن میں سیکیورٹی اداروں کے نئے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح

وزیر داخلہ کو زوم  کے ذریعے 23 منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اتوار کو ریاض  اور مکہ ریجن میں سیکیورٹی اداروں کے  نئے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ نے ریاض ریجن میں محکمہ انسداد منشیات اور محکمہ جیل خانہ جات کے نئے ہیڈ کوارٹرز جبکہ ریاض اور مکہ ریجنوں میں ماحولیاتی سیکیورٹی اور سپیشل فورس کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کیا۔ 
وزیر داخلہ کو زوم  کے ذریعے 23 منصوبے مکمل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سیکیورٹی فورس کے مختلف اداروں کے نئے ہیڈکوارٹرز ’خادم حرمین شریفین پروجیکٹ‘ کے عنوان سے تیار کیے جارہے ہیں۔
چوتھے مرحلے میں  23 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جس سے کارکردگی کا تناسب 89 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 
خادم حرمین شریفین پروجیکٹ کے تحت سیکیورٹی فورس کے مختلف اداروں کے نئے ہیڈکوارٹرز کی تیاری میں اعلی ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکار مثالی ماحول میں ڈیوٹی انجام دے سکیں۔
سیکیورٹی فورس کو فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فرائض انجام دینے کے لیے مستعد ہوں۔ 

شیئر: