Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

آرامکو ایشیائی صارفین کے لیے مارچ میں تیل کے نرخ برقرار رکھے گا

خام ہلکاعربی تیل 0.50 ڈالر کے اضافے کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے- (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی آرامکو نے ایشیائی صارفین کو مارچ 2021 کے دوران خام تیل  فروری کے نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو نرخ فروری کے مہینے میں تھے وہی مارچ میں بھی رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ نے بلومبرگ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی کمپنی نے امریکی صارفین کے لیے ایک بیرل خام تیل کی قیمت میں دس سینٹ کا اضافہ کیا جبکہ یورپی ممالک کے لیے سودوں میں فی خام بیرل 1.3 ڈالر کا اضافہ کیا ہے-
یورپ کے شمال مغربی ممالک کے صارفین کو خام ہلکا عربی تیل 0.50 ڈالر کے اضافے کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: