Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسئلہ فلسطین پر بحث کے لیے عرب وزرا کا ہنگامی اجلاس  

مصر اور اردن کی درخواست پر عرب لیگ نے منظوری دی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
مسئلہ فلسطین پر بحث کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آئندہ پیر کو مصر میں ہوگا- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفایز نے کہا کہ مصر اور اردن کی درخواست پر عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ  فلسطین کا حل اور چار جون 1967 کی سرحدوں میں خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ، اردن کی قومی پالیسی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مسئلہ فلسطین کے ساتھ جو کچھ  ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر اردن پر پڑتا ہے۔ 

شیئر: