Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ضوابط کی خلاف ورزی پر طائف کی معروف دکانیں بند

بلدیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی دکان کے ساتھ اس کی شہرت کی وجہ سے رعایت نہیں کی جائے گی (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی کی خواتین تفتیشی اہلکاروں نے شہر کے معروف ریستوران، مٹھائی کی دکان اور بیکری کو بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دکانوں میں صحت اور بلدیہ کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی ہیں۔‘
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’صفائی کا فقدان، حشرات کا پایا جانا، صحت کارڈ کا نہ ہونا اور کھانے پینے کی اشیا کو ضوابط کے خلاف ذخیرہ کرنے جیسی متعدد خلاف ورزیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔‘
بلدیہ کے مطابق خواتین اہلکاروں نے اس سے قبل مذکورہ دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے تھے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تمام دکانوں کے مالکان کو عموما اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اداروں کو خصوصی طور پر صفائی کے ضابطوں کا خیال رکھنا ہے۔‘
بلدیہ نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی دکان کے ساتھ اس کی شہرت کی وجہ سے رعایت نہیں کی جائے گی۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر رابطہ کریں۔‘

شیئر: