Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیر ملکی کارکن کو لوٹنے اور چوری میں ملوث گروہ گرفتار

ایک لاکھ اسی ہزار ریال مالیت سے زیادہ کا سامان چوری کیا تھا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے ایک غیرملکی کارکن کو لوٹنے اور پانچ تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چھ افراد کو گرفتارکیا ہے۔ ان میں سے ایک سعودی اور پانچ یمنی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ میں شامل افراد نے اقبال جرم کرلیا‘۔
’ملزمان نے ایک لاکھ اسی ہزار ریال مالیت سے زیادہ کا سامان چوری کیا تھا اور مسروقہ سامان چھپانے کے مقام کی بھی نشاندہی کی تھی‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پبلک پراسیکیوشن کو تمام معلومات سے آگاہ کردیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: