Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

غیر ملکی ورکرز کے رہائشی مراکز کے لیے اجازت نامے

ایس او پیز کی دو ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں سیکریٹری بلدیات و دیہی و آبادی امور ڈاکٹر احمد قطان نے کہا ہے کہ غیرملکی ورکرز کی رہائشی مراکز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے  لیے مقرر ایس او پیز کی دو ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر قطان نے بتایا کہ 1946 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بازاروں، تجارتی مراکز، پبلک مقامات پر اجتماعات اور ورکرز کی رہائش پر حد سے زیادہ تعداد میں قیام جیسی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
سیکریٹری بلدیات و دیہی و آبادی امور نے لوگوں سے کہا کہ وہ وزارت صحت سے رجوع کرکے ایس او پیز کی تفصیلات دریافت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی اداروں سے کہا تھا کہ وہ غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے جلد از جلد اجازت نامے حاصل کریں۔  ’بلدی گیٹ‘ کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے جو لوگ غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے مقرر اجازت نامے حاصل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

شیئر: