Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

وزارت صحت کے ترجمان کی اہم پریس بریفنگ اتوار کو

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کی جائے گی۔ ( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان  اتوار 31 جنوری کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیں گے۔
ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کے ہمراہ وزارت بلدیات والاسکان (رہائشی ) امور کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد قطان بھی شرکت کریں گے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اہم استفسارات کی وضاحت کریں گے جبکہ کورونا ویکسینیشن کے اعداد وشمار کے حوالے سے بھی اہم معلومات دیں گے۔ 
 پریس کانفرنس میں شریک ہونے والے وزارت بلدیات اور رہائشی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد قطان رہائشی خلاف ورزیوں اور اس حوالے سے وزارت کی پیش رفت کے متعلق آگاہ کریں گے۔ 
واضح رہے وزارت صحت اور بلدیات نے کارکنوں کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے قواعد مرتب کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔ 
قواعد کے مطابق وہ لیبر کیمپس جو مقررہ اصولوں کے تحت کارکنوں کو رہائشی سہولتیں فراہم نہیں کرتے انہیں لائسنس جاری نہیں کیاجاتا۔ 
کارکنوں کی اجتماعی رہائشی سہولتوں کے حوالے سے وزارت رہائش کا کہنا ہے کہ لیبرکیمپس میں فاصلے کےاصول کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے جبکہ کیمپوں میں تازہ ہوا کی آمد رفت کا بھی انتظام ہونا لازمی ہے۔ 

شیئر: