Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قطر کا دو روزہ دورہ

قطری لیڈرشپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جن کی تزویراتی اہیمت ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دفاعی شعبے میں تعاون اور دوسرے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے قطر کا دو روزہ دوہ کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’دورے کے دوران آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ انہوں نے کالج کے اعلی معیار اور نوجوانوں کو مستقبل کے میدان جنگ کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے پر کالج کی تعریف کی۔

 

دورے کے دوران آرمی چیف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ان میٹنگز کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال زیر بحث آئے۔
بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ قطری لیڈرشپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جن کی تزویراتی اہیمت ہے۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور قطر کی افواج کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  ان میں مزید اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں