Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خاتون کو تنگ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی

ویڈیو شیئر ہوتے ہی محکمہ ٹریفک نے فوری کارروائی کی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی شناخت کرلی (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ایک سعودی خاتون ڈرائیور کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے روئل ٹرمنل اور جوہرہ سٹیڈیم کے درمیان سفر کرنے والی ایک خاتون نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامنے والی گاڑی انہیں راستہ نہیں دے رہی۔
خاتون نے ویڈیو میں کہا ہے کہ ’سامنے والی گاڑی کا ڈرائیور مسلسل تنگ کر رہا ہے اور راستہ نہیں دے رہا‘۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی محکمہ ٹریفک نے فوری کارروائی کی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی شناخت کرلی۔
محکمہ ٹریفک نے مذکورہ شخص کے خلاف ٹریفک قوانین کے مطابق کارروائی کی ہے۔
خاتون نے فوری کارروائی پر محکمہ ٹریفک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
 

شیئر: