Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا ایران کے رویے پر گفتگو

انتھونی بلنکن امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مقرر ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایران کے ’غیر مستحکم رویے‘ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بدھ کو امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کے ’غیر مستحکم رویے‘ سے نمٹنے سے متعلق بات کی ہے جبکہ چین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کمیونٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔
برطانوی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق ’انہوں نے مشترکہ ایجنڈے پر مل کر کام کرنے کے علاوہ دنیا میں جمہوری اقدار کو تقویت دینے اور دونوں ممالک کے عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔‘

شیئر: