Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

ٹریفک حادثہ کرکے گاڑیاں چھیننے والا گروہ پکڑا گیا 

ڈرائیور کو باتوں میں الجھا کر گاڑی لے کر فرار ہوجاتے تھے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ٹریفک حادثے کرکے گاڑیاں چھینے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کئی وارداتیں کرچکے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 8 رکنی گروہ میں سات سعودی شہری اور ایک پاکستانی شامل ہے۔ واردات کا طریقہ کار یہ تھا کہ عقب سے گاڑی کو ٹکر مارتے اور ڈرائیور کو باتوں میں الجھا کر گاڑی لے کر فرار ہوجاتے تھے۔
مسروقہ کار دارالحکومت کے جنوبی محلے السویدی کے جنگلات میں لے جاکر چھپا دیتے تھے۔  گروہ مسروقہ کاروں کو فاضل پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کردیتا تھا۔ 
ابتدائی پوچھ گچھ  کے دوران ملزمان نے 13 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے قبضے سے مسروقہ کاریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں الرس پولیس نے سکول میں گھس کر کمپیوٹر، پرنٹر اور سکرین چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شہری  نے 15 کمپیوٹر، 7 پرنٹر اور بارہ سکرین چوری کیے تھے۔ 
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: