Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کم آمدنی والے ملکوں کو کورونا ویکسین کی فرا ہمی کے لیے سعودی کوششیں

ویکسین تیار کرنے والے اداروں سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کم آمدنی والے ملکوں جیسے یمن اور افریقی ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے ویکسین تیار کرنے والے اداروں سے مذاکرات کر رہا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق الجدعان نے منگل کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور بعض افریقی ممالک ’کوفیکس پروگرام‘ کے ذریعے مطلوبہ تعداد میں کورونا ویکسین حاصل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری اور تقسیم کے لیے عالمی برادری کوفیکس کے نام سے خصوصی طریقہ کار مقرر کیے ہوئے ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم کئی کمپنیوں سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ خاص طور پر کم آمدنی والے ملکوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر یمن اور افریقی ممالک میں سے کچھ  کوفیکس پروگرام کے ذریعے مطلوبہ تعداد میں ویکسین حاصل نہیں کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2020 کے دوران جی 20 کے قائد کی حیثیت سے یہ امید دلائی تھی کہ غریب ملکوں کو کورونا وائرس ویکسین مہیا ہو اور اس سلسلے میں مالدار ممالک اپنا کردار ادا کریں۔
سعودی عرب کورونا وائرس کے علاج، ویکسین کے لیے ریسرچ اور تیاری کی مد میں بھاری بجٹ فراہم کیے ہوئے ہے۔ 

شیئر: