Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کہاں ہوگا

بیشترعلاقوں میں موسم مستحکم رہنے کا امکان ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل کو سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں موسم مستحکم رہنے کا امکان ہے تاہم  مملکت کے جنوب مغربی، شمالی اور مغربی علاقوں میں کہیں کہیں مطلع ابر آلود ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا کہ رات کے وقت اور صبح سویرے مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں پر دھند چھائی رہے گی۔
 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ عرعر اور القریات میں رہے گا۔

جعمے کو صبح کے وقت جدہ میں بارش کا امکان ہے۔(فوٹو عاجل)

سبق ویب سائٹ کے مطابق ’طقس العرب‘ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ جعمے کو صبح کے وقت جدہ میں بارش کا امکان ہے۔ وقتا فوقتا ژالہ باری بھی ہوگی۔
 جمعرات کو رات کے وقت سے جدہ کا آسمان ابر آلود رہے گا۔ ابر کہیں گھنے، کہیں ہلکے اور کہیں بالکل نہیں ہوں گے۔ نماز جمعہ تک بوندا باندی جاری رہ سکتی ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی سیاروں سے لی جانے والی تصاویر کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں ۔ جمعے تک جدہ میں موسم کے حوالے سے ممکنہ تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: