Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نئے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس اتوار کو

وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ترجمان شرکت کریں گے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت اور داخلہ کی جانب سے اتوار 24 جنوری نئے تبدیل شدہ کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی اور وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب شرکت کریں گے۔ 

کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔(فوٹو اے ایف پی)

پریس کانفرنس میں مملکت کی جانب سے کورونا وائرس اور عالمی سطح پر تبدیل ہونے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔
علاوہ ازیں کورونا ویکسین لینے والوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے بھی سوالات کا جواب دیا جائے گا۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی پریس کانفرنس میں بیان کیاجائے گا جو کورونا سے بچاو کے لیے کی گئی ہیں۔

شیئر: