Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاؤسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری

میونسپلٹی نے رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے منظوری دی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے شہر میں رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید 25 سیکٹرز کی منظوری دی ہے۔ یہ 3 لاکھ  59 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر بسائے جائیں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے سیکٹر میں 5200 مکانات تعمیر ہوں گے، دکانیں اور 144 صنعتی پلاٹس ہوں گے جبکہ 33 پارکس، 27 سکول، چالیس مساجد اور 8 سرکاری دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ 

33 پارکس، 27 سکول، 40 مساجد اور 8 سرکاری دفاتر قائم ہوں گے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

مدینہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ نئے سیکٹرز وزارت بلدیات و دیہی امور کے مقرر کردہ ضوابط اور معیار کے لحاظ سے قائم ہوں گے۔
مدینہ میونسپلٹی نے بتایا کہ نئے رہائشی سیکٹرز میں ماحولیاتی و اقتصادی امور کو مدنظر رکھا جائے  گا جبکہ بنیادی ڈھانچے کے لیے الگ سے پلاٹس مہیا  کیے جائیں گے۔

شیئر: