99.50 فیصد سعودی خاندان گھروں میں بجلی استعمال کررہے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 34 فیصد سعودی خاندان اپنی آمدنی کا پانچ تا دس فیصد تک حصہ بجلی پر خرچ کررہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 23 فیصد خاندان ایسے ہیں جو گیارہ تا پندرہ فیصد تک اپنی آمدنی کا حصہ بجلی پر خرچ کررہے ہیں جبکہ سات فیصد ایسے خاندان ہیں جو اپنی آمدنی کا بیس فیصد حصہ اس مد میں لگا رہے ہیں۔
صرف دو فیصد سعودی خاندان شمسی توانائی کا استعمال کررہے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 36 فیصد خاندان کفایت شعاری والے بجلی کے آلات استعمال کررہے ہیں جبکہ 64 فیصد ایسے ہیں جو کفایت شعاری والے آلات استعمال نہیں کررہے۔
محکمہ شماریات کے مطابق 99.50 فیصد سعودی خاندان گھروں میں بجلی استعمال کررہے ہیں۔ 80 فیصد کے بجلی کے میٹر اپنے ہیں جبکہ 15 فیصد خاندان بجلی کے میٹروں میں شریک ہیں 18 فیصد ایسے ہیں جو گھر میں بجلی کنٹرولر سے کام لے رہے ہیں۔
مملکت بھر میں صرف دو فیصد سعودی خاندان ایسے ہیں جو گھروں میں شمسی توانائی کا استعمال کررہے ہیں۔
اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ باورچی خانے میں گیس استعمال کرنے والے خاندانوں کا تناسب 89 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ 10 فیصد خاندان ایسے ہیں جو کھانے کی تیاری میں گیس کے بجائے بجلی کا استعمال کررہے ہیں۔