Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

ہوٹل سے کیمرے اور بجلی کا سامان چوری کرنے والے گرفتار

’گرفتار شدگان میں دو برمی اور ایک پاکستانی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل سے متعدد کیمرے، بجلی کا سامان اور کیبل چوری کرنے والے تین غیر ملکی گرفتار کر لیے گیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو برمی اور ایک پاکستانی شہری ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے چوری کا اقرار کیا ہے، ان کے ٹھکانے سے چوری ہونے والا سامان ضبط کرلیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہے، تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: