Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے انڈونیشی صدر کے نام پیغام

’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشیا میں ہونے والے زلزلے کے باعث ہلاک شدگان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی صدر کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘۔
’ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ ہولناک خبر موصول ہوئی، ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں‘۔

شیئر: