Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کورونا کے بعد مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز

عمرہ زائرین کی تعداد 17 لاکھ 94 ہزار رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سے اب تک عمرہ اور نماز کے  لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرہ زائرین اور نمازیوں کے یہ اعدادوشمار 4 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ 

یہ اعدادوشمار 4 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ ان میں 17 لاکھ 94 ہزار عمرہ زائرین تھے جبکہ نمازیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر نماز اور عمرے کے لیے جانے والوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے نماز اورعمرے کا اجازت نامہ حاصل کریں۔ یہ پابندی بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر بھی لاگو کی جارہی ہے۔  

شیئر: