Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

بیوی کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی کرنے پر مقدمہ

’شوہر نے بیوی کے نام پر بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض لے لیا‘ (فوٹو: مزمز)
سعودی عرب میں ایک خاتون نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے اس کے نام پر بینک سے قرضہ لیا اور دوسری شادی کر لی۔ 
اخبار 24 کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ’شوہر پر کسی کا قرض تھا، اس نے مجھ سے کہا کہ تمہارے نام پر بینک سے قرض لے کر لوگوں کا ادھار ادا کروں گا۔‘
خاتون کا کہنا ہے کہ ’میں نے اس کی اجازت دے دی جس پر اسے بینک نے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض دے دیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بعد میں اچانک معلوم ہوا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی ہے۔‘
خاتون نے کہا ہے کہ ’میں نے یہ بات شوہر سے کی تو شروع میں اس نے انکار کردیا مگر بعد میں کہنے لگا کہ وہ دوسری شادی کا سوچ رہا ہے۔‘
خاتون نے مزید کہا کہ اس پر انہوں نے عدالت میں شوہر پر خلع لینے کا مقدمہ دائر کردیا۔

شیئر: