حرمین میں کتابوں کی سینیٹائزنگ کے لیے خصوصی آلہ فراہم
اتوار 17 جنوری 2021 13:59
’خصوصی آلے میں 6 کتابیں دو منٹ میں سینیٹائز ہوتی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین کے مکتبہ میں کتابوں کی سینیٹائزگ کے لیے خصوصی آلہ فراہم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کتابوں اور مخطوطات کی سینیٹائزنگ کرنے والا آلہ بالائی بنفشی شعاعوں سے کام کرتا ہے۔
انتظامیہ کے تحت فنی کمیٹی کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ ’المنیئم سے بنا صندوق نما آلہ کتابوں، دستاویزات اور مخطوطات کی سینیٹائزگ کے لیے انتہائی فعال ہے‘۔
’آلے میں 6 کتابیں دو منٹ میں سینیٹائز کی جاسکتی ہیں۔ کتاب کے تمام صفحات جراثیم سے پاک ہوجاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکتبہ میں مذکورہ آلہ فراہم کردیا گیا ہے جس پر فنی ٹیم کام کر رہی ہے‘۔
’آلے میں کتابوں، دستاویزات اور مخطوطات کو 99.9 فیصد جراثیم سے پاک کردیتا ہے‘۔