کاپی رائٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر ایک سعودی سرکاری ادارے کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی برائے کاپی رائٹ نے خلاف ورزی کرنے والےسرکاری ادارے پرمتاثرہ فریق کو 25 ہزار ریال معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
الخرج کے گوداموں میں آتشزدگی پر ریکارڈ وقت میں قابو پا لیا گیاNode ID: 533126
-
متعدد شہروں میں سردی کی شدید ترین لہر کی پیشنگوئیNode ID: 533141
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایک شہری نے دعوی دائر کیا تھا کہ ایک سرکاری ادارے نے اس کی ڈیجیٹل تخلیق پر دست درازی کرتے ہوئے استعمال کیا ہے‘۔
شہری نے کہا ہے کہ ’ڈیجیٹل تخلیق استعمال کرنے سے پہلے مذکورہ ادارے نے اس سے اجازت نہیں لی تھی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ماہرین کی ٹیم نے دعوے کی صداقت کا جائزہ لینے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ ادارے نے شہری کے فکری حقوق پر دست درازی کی ہے‘۔
#قصة_انتهاك قامت جهة حكومية بالاعتداء على “مصنف مرئي” لفرد دون موافقته والحصول على إذن بذلك.
النتيجة
- تعويض مالي ٢٥،٠٠٠ ريال
- غرامة مالية ٥،٠٠٠ ريال
#احترام_الملكية_الفكرية pic.twitter.com/uJa9yUGkZw— الملكية الفكرية (@SAIPKSA) January 16, 2021