مغربی سعودی عرب کے مشہور الشفا پہاڑوں نے سفید چادر تان لی ہے۔
ژالہ باری سے درختوں کی سبز پتیوں اور پہاڑوں کی چٹانوں پر ہر طرف کا منظر سفید چادر پوش جیسا بن گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آپٹیکل پیکٹوریل ولید الطلحی نے الشفا پر ژالہ باری اورسحر آفریں مناظر کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم سرما کے ٹھنڈے ماحول میں الشفا پر برسنے والے اولوں کی تہہ جم گئی ہے۔ کئی گھنٹے تک ژالہ باری کے نشانات پہاڑوں اور درختوں پر نظر آتے رہے۔
طائف کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ٹورسٹ گائیڈ احمد الجعید نے بتایا کہ الشفا کا علاقہ طائف شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سے مغرب کی طرف تہامہ کا میدانی علاقہ اور نشیبی مقامات صاف نظر آتے ہیں۔