Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں بدھ سے بارش کے نئے سلسلے کا امکان

بدھ کو سعودی عرب کے 5 علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا- (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ 13 جنوری کے لیے موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
مملکت کے پانچ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جن سے حد نظر محدود ہو جائے گی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا درمیانی علاقہ گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہوگا جبکہ سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات اور جنوب مغربی بالائی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں ہوائیں جنوب مغرب سے جنوب مشرق کی جانب چلیں گی۔ فی گھنٹہ  رفتار 15 سے 40 کلو میٹر تک ہوگی۔ لہریں 2 میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ رفتار 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ 
موسمیات کے ماہر سامی الحربی نے کہا ہے کہ  بدھ سے سعودی عرب میں بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہے۔  مصنوعی سیاروں کا مطالعہ ظاہر کررہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم ہوجائے گا البتہ عسیر کا علاقہ اس سے مستثنیٰ ہوگا- بدھ کو تبوک سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور رفتہ رفتہ پھیلتا چلا جائے گا۔ 
 موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں درجہ حرارت کم  رہنے کا امکان ہے۔  
مرکز کا کہنا ہے کہ منفی درجہ حرارت ایک سے چار سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ حدود شمالیہ، حائل، قصیم، الشرقیہ کا شمالی علاقہ اور ریاض میں شدی سردی کا امکان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: