Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔(فوٹو عاجل)  
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کہا ہے کہ چوری کی متعدد وارداتیں کرنے والے 2 سعودی شہریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایات پر انسداد جرائم کی فورس نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کی۔
مقامی شہری گاڑیوں کے شیشے توڑ کرنقدی اور قیمتی اشیا چوری کررہے تھے۔ انہوں نے 50 ہزار ریال چوری کرلیے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔  

شیئر: