Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قطر ائیر ویز کی پہلی پرواز ریاض پہنچ گئی 

 دوحہ سے ریاض کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائی جائے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
قطر کی پہلی پرواز سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ ریاض سے السعودیہ کی پہلی پرواز دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ 
الاخباریہ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) دوحہ قطر کے لیے ہفتے میں 7 پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں ریاض اور جدہ سے دوحہ مسافر لے جائیں گی اور وہاں سے مسافر مملکت لائیں گی۔ 

القطریہ نے مسافروں کی تصاویر اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

اخبار 24 کے مطابق دوحہ سے ریاض آنے والی پرواز پر دوحہ میں مسافر اس وقت خوش نظر آئے جب وہ دوحہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد طیارے پر سوار ہوئے۔ القطریہ نے اس موقع پر مسافروں کی تصاویر اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔
القطریہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ  دوحہ سے ریاض کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائے گی۔ جدہ اور دمام کے لیے بھی پروازیں جلد بحال کی جا رہی ہیں۔

شیئر: