ریاض میونسپلٹی نے فرنیچر اور استعمال شدہ کپڑوں کے غیر قانونی گودام پر چھاپہ مار کر متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’ریاض کے پرانے علاقے میں واقع متعدد مکانوں کو غیر ملکیوں نے گودام میں تبدیل کر رکھا تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
آرامکو نے پٹرول 91 اور 95 کے نرخ بڑھا دیےNode ID: 531381
-
غیر ملکیوں کو ڈیجیٹل اقامہ جاری کروانے کی ہدایتNode ID: 531446
-
ریاض میں سردی کی لہر متوقع، مکہ اور مدینہ میں گردNode ID: 531451
میونسپلٹی کا مزید کہنا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی کارروائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ غیر ملکیوں نے یہاں فرنیچر اور استعمال شدہ کپڑوں کے کئی گودام قائم رکھے ہیں‘۔
میونسپلٹی کے مطابق یہ لوگ غیر قانونی طور پر یہ اشیا فروخت کرتے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گوداموں میں موجود تمام سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔
’گودام کو صاف کرکے سیل کردیا گیا ہے جبکہ مکان مالک کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی کے مطابق جن غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے کفیلوں کو بلایا جائے گا تاکہ تحقیق کی جاسکے کہ آیا یہ آزاد لیبر ہے یا اپنے کفیلوں کے پاس کام کرتے ہیں۔
وافدون يحوّلون منازل شعبية مهجورة إلى مخازن لإعادة تصنيع الأثاث المنزلي المستعمل والملابس المستخدمة.. ومراقبو #أمانة_منطقة_الرياض يصادرون البضائع ويغلقون المواقع.. pic.twitter.com/8IsgR8Ekg7
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) January 10, 2021