متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 582 ہوگئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 97 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 582 ہوگئی ہے۔
بدھ کو کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 171 مریض شفایاب ہوئے۔
چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔(فوٹو سبق)
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 208 ہو چکی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 282 تک پہنچ گئی ہے‘۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 46 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 20 رہی ہے۔
الشرقیہ ریجن میں 15، مدینہ ریجن میں 6 اور الحدود الشمالیہ میں 4 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
نجران میں دو، جازان، تبوک، عسیر اور القصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک رہی ہے۔
کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 92 رہ گئی(فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 92 رہ گئی جن میں سے 309 کی حالت نازک ہے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔