Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تجدید نہ کرانے والے تجارتی اداروں کا لائسنس منسوخ

’ایک سال سے ختم ہونے والے تجارتی لائسنس کا ریکارڈ سسٹم سے ڈیلیٹ ہوجائے گا‘ (فوٹو: فریپکس))
ریاض میونسپلٹی نے ایک سال سے تجدید نہ کرانے والے تجارتی اداروں کے لائسنس منسوخ کرنا شروع کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے ان تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے جن کے لائسنس ایک سال سے ختم ہیں کہ وہ جلد از جلد تجدید کرانے کے لیے رجوع کریں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایک سال سے ختم ہونے والے تجارتی لائسنس کا ریکارڈ سسٹم سے ڈیلیٹ ہوجائے گا‘۔
’لائسنس کی منسوخی کے بعد دوبارہ تجدید کرانے پر نئے سرے سے درخواست دینی ہوگی جبکہ جتنا عرصہ لائسنس ختم رہا اس کی فیس کے علاوہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا‘۔
میونسپلٹی نے تجارتی اداروں کو کہا ہے کہ  وہ اپنا ختم شدہ لائسنس تجدید کرائیں یا خود آکر منسوخ کروادیں ‘۔
میونسپلٹی نے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ کئی تجارتی ادارے ایسے ہیں جنہوں نے لائسنس جاری کرواکے کام شروع کردیا مگر بعد کسی وجہ سے ادارہ بند کردیا ہے‘۔
’ان کا لائسنس ختم ہوگیا مگر انہوں نے منسوخ نہیں کروایا، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سسٹم میں انہیں خلاف ورزی کرنے والوں میں شمار کیا جائے گا‘۔

’ کئی تجارتی اداروں نے لائسنس جاری کرواکے کام شروع کردیا مگر بعد کسی وجہ سے بند کردیا ہے‘ ( فوٹو: الجزیرہ)

’ایسی صورت میں وہ لائسنس کے بغیر تجارت کرنے کے ضمن میں آئیں گے جس پر جرمانہ ہوگا‘۔
’ایسے شہری جنہوں نے کاروبار چھوڑ دیا ہے مگر لائسنس منسوخ نہیں کروایا تو ان کے ریکارڈ میں جرمانے کی رقم کا ہر سال اضافہ ہوتا رہتا ہے‘۔
’اس صورت حال سے لوگوں کو بچانے کے لیے ختم شدہ لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں‘۔

شیئر: