دوبستیاں بادلوں سے بھی اونچی
’تصویر جبل طلان سے یکم جنوری کو رات ایک بجکر 40 منٹ پر لی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فوٹوگرافر حامد بن جابر المالکی نے جازان ریجن میں واقع فیفا کمشنری کی دو بستیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے کہا ہے کہ ’تصویر جبل طلان سے لی گئی ہے جس میں بنی مالک کشمنری کی ایک بستی بھی نظر آرہی ہے‘۔
’تصویر یکم جنوری کو رات ایک بجکر 40 منٹ پر آئی فون 12 پرو میکس سے لی گئی تھی‘۔
’تصویر اتارنے کے بعد میں نے سوشل میڈیا پر ویسے ہی شیئر کردی، یہ منظر یہاں کے رہائشیوں کے عام ہے جس کا روزانہ مشاہدہ کرتے ہیں‘۔
’یہی وجہ ہے کہ تصویر پر میں نے اپنا نام بھی نہیں لکھا مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ اسے سوشل میڈیا پر اتنی مقبولیت حاصل ہوگی‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین نے تصویر بڑے پیمانے پر شیئر کی ہے جس میں خوبصورت منظر کو بہت سراہا گیا ہے۔