Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امیر قطر جی سی سی سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

سعودی عرب میں شاہ سلمان کی سربراہی میں جی سی سی کا 41 واں سمٹ منعقد ہو رہا ہے (فوٹو: روئٹرز):
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  منگل کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے جی سی سی سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دفتر کا کہنا ہے کہ ’امیر خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں حصہ لینے والے ریاست قطر کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔‘
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سمٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کویت کے سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ اپنی بحری، زمینی اور فضائی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد ہوئی۔
سعودی عرب کے شہر العلا میں شاہ سلمان کی سربراہی میں جی سی سی کا 41 واں سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔
 

شیئر: