Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نجران اور دمام کے لیے السعودیہ کی پروازیں بحال 

دونوں شہروں کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔( فوٹو سبق)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے نجران اور دمام کے لیے پروازیں بحال  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں شہروں کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار اور بدھ کو نجران اور دمام کے لیے ایئر بس 320 چلائی جائے گی۔ اس میں 80 نشستیں گیسٹ اور 12 بزنس کلاس کی ہوں گی۔ 
 دمام سے نجران کے لیے  پرواز صبح 6 بجکر 45 منٹ اور نجران سے دمام کے لیے صبح 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔ پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹہ 55 منٹ کا ہوگا۔ 
 

شیئر: