Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

جازان کے جبل منجد کے رہائشی بادلوں کے ہمسایہ

’یہاں کا پر فضا ماحول روح پرور ہے جہاں تازہ ہوا اور سبزہ زاروں کو دیکھنے کے لیے لوگ آتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی ہروب کمشنری میں واقع جبل منجد کے رہائشی پہار کی بلندی پر رہنے کی وجہ سے بادلوں کی پڑوسی سمجھے جاتے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق بلند و بالا پہاڑوں کا سلسلہ المنجد مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہاں پر فضا مقام کے علاوہ حد نگاہ سبزہ زار ہیں مگر باقی سب کے علاوہ اس علاقے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پہنچنے کے بعد بادلوں کو اپنے نیچے سے گزرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی فوٹو گرافر مصطفی الصہلولی یہاں کے مقامی رہائشی ہیں جنہوں نے اس علاقے کی خوبصورتی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کی شیئر کی جانے والی تصویریں بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

اپنے علاقے کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے تاہم سیاحتی طور پر اس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

یہاں کا پر فضا ماحول روح پرور ہے جہاں تازہ ہوا اور سبزہ زاروں کو دیکھنے کے لیے لوگ آتے ہیں۔

شیئر: