Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

باحہ اور شمالی حدود ریجن کے ہائی وے پر ٹریفک کیمروں کی تنصیب

’باحہ اور شمالی حدود کے ہائی وے پر جمعرات سے ٹریفک کیمرے فعال ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ اور شمالی حدود ریجن کے تمام ہائی وے پر ٹریفک کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔ خلاف ورزیوں کا اندراج جمعرات سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’دونوں ریجنوں کی بیرونی مرکزی شاہراہوں میں نصب ہونے والے کیمرے انتہائی جدید ہیں‘۔
’ان کی کیمروں کی مدد سے ہائی وے پر سیٹ بیلٹ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں کا اندراج ہوگا‘۔
’جہاں جہاں کیمرے نصب ہیں وہاں ضابطے کے مطابق آگاہی بورڈ آویزاں بھی کیے گیے ہیں‘۔
روڈ سکیورٹی فورس نے ہائی وے کا سفر کرنے والے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’شہر کی طرح ہائی وے پر بھی اب سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے دور رہیں‘۔
’دونوں چیزوں کی پابندی میں ڈرائیور سمیت دوسرے لوگوں کی سلامتی ہے‘۔

شیئر: